مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی گئی

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی۔ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آج ہی کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آج ہی کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ مریم نواز بھی عدالت پیش ہوئیں۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

پراسیکوٹر نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جب کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔

 

مریم نواز نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ایک سال کا وقت کیوں لگا عدالت کو یاد کرانے میں؟ جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہی بتا رہا ہوں۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپنے ذرا سی دیر کر دی، بس ایک سال۔ جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیر آئے درست آئے۔

 

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہر وقت بندہ صحیح نہیں ہوتا۔

 

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی دستاویزات کا معاملہ فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا۔ احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اپیل جب تک ہائیکورٹ میں ہے کارروائی نہیں ہو سکتی۔ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست خارج کر دی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں