آشیانہ ہاؤسنگ، رمضان شوگر ملز کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(پبلک نیوز) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت،عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کر لی، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ آج وکلاء کی ہڑتال کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ کی شہادت قلمبند نہ کی جائے۔

 

احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے۔ وکیل شہباز شریف نے دوران سماعت کہا کہ آج وکلاء کی ہڑتال کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ کی شہادت قلمبند نہ کی جائے۔ عدالت نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جج کیوں ہڑتال کریں، آپ جاکر کریں۔ ہڑتال کے باوجود کتنے وکلاء عدالت پیش ہوئے ہیں۔

 

وکیل شہباز شریف نے جج صاحب کو بھی ہڑتال کرنے کا کہا! جس پر عدالت نے جواب دیا کہ میاں صاحب عدالت میں آپ کے وکیلوں کا رویہ غیرذمہ درانہ ہے۔ ایسا رویہ نہیں چلے گا۔ عدالت ایسی تمام چیزیں ریکارڈ پر لائے گی۔ وکیل شہباز شریف نے خرابی صحت پر شہباز شریف کی عدالت سے جانے کی استدعا! جس پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں