کیلی فورنیا: نائٹ کلب میں فائرنگ کرنیوالا شخص سابق امریکی فوجی نکلا

پبلک نیوز: کیلی فورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا شخص سابق امریکی فوجی نکلا۔  جس کی ذہنی حالت خراب تھی۔ حملہ آور فائرنگ کے وقت سوشل میڈیا پر ایکٹو تھا اور پوسٹ بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر بدلے کا عمل تھا۔ 28 سالہ ڈیوڈ لونگ نامی حملہ آور کو کم بینائی پر کالج میں طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق امریکی فوجی تھا۔ حملہ آور 2010 سے 11 کے درمیان افغانستان میں تعینات تھا، جس کے بعد اس کی ذہنی حالت بگڑ گئی۔

حملہ آور فائرنگ کے وقت سوشل میڈیا پر ایکٹو تھا اور اس نے حملے سے متعلق پوسٹ بھی کی تھی۔ فائرنگ کے دوران ہی حملہ آور نے سوشل میڈیا پر حملے سے متعلق میسج پوسٹ کی ۔ ویڈیو میں حملہ آور کو اس کے فون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

فائرنگ واقعے میں 12 ہلاکتوں کے بعد ملک کی فضا سوگوار ہے جبکہ تمام سرکاری عمارتوں پر امریکی پرچم سرنگوں کیے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں