وزیراعظم آفس کی سٹیزن پورٹل پر شکایات حل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات حل نہ کرنے پر وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم اقدام، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبر کرائم کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

 

سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات حل نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف وزیراعظم آفس کی بڑی کارروائی، وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبر کرائم کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کو سنجیدہ نہیں لیا۔ ایف آئی اے حکام نے شہریوں کے مسائل حل کیے بغیر شکایات بند کیں۔ ایف آئی اے حکام نے شکایات پر شہریوں سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔

خط میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے خلاف تین شکایات پر باقاعدہ انکوائری کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے کا شکایات حل کرنے کا طریقہ وزیراعظم کے 8 جنوری 2019 کے حکمنامے کی خلاف ورزی ہے۔ ایف آئی اے کے خلاف چھ شکایات پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی جائے۔ چھ شکایات کی روشنی میں انکوائری رپورٹ 21 روز کے اندر جمع کرائی جائے۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم کے خلاف پی ایم ڈیلیوری یونٹ کی جائزہ رپورٹ پر وضاحت پیش کی جائے۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم کے ڈیش بورڈ پر پڑی تمام شکایات کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں