پرکشش شخصیت کے مالک اداکار فواد خان 37 برس کے ہو گئے

لاہور (پبلک نیوز) فواد خان پاکستان کے پرکشش شخصیت کے مالک اور باصلاحیت اداکار فواد خان 37 برس کے ہو گئے۔

جاندار اداکاری کے ذریعہ انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔ ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری صلاحیتوں سے  نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل 'ہم سفر'، 'زندگی گلزار ہے' اور 'فلم خدا کے لیے' میں فوادخان نے شانداراداکاری کے جوہر بکھیرے۔ فواد خان نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈانڈسٹری میں فلم خوبصورت، کپوراینڈسنز اور اے دل ہے مشکل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عمدہ کارکردگی پر  فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح ہے کہ پرکشش شخصیت کے مالک فواد خان کو حال ہی میں 100 پرکشش شخصیات کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں