اداکار، گلوکار محسن عباس کی اہلیہ کا شوہر پر تشدد، دھوکا دینے کا الزام لگا دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) اداکار اور گلوکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام لگا دیا۔ فاطمہ سہیل نے اپنی پوسٹ کا  آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ 'ظلم برداشت کرنا گناہ ہے'۔ محسن عباس نے کہا بیوی پر تشدد نہیں کیا، جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

 

ٹی وی میزبان، پروڈیوسر اور اداکار محسن عباس حیدر ایک بار پھر خبروں  میں آگئے لیکن اب کی بار وجہ ان کی  کوئی فلم یا پروگرام  نہیں بلکہ ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے لگائے جانے والے الزامات ہیں۔

 

سابقہ نیوز اینکر فاطمہ سہیل نے 'ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے' کے عنوان سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں محسن  عباس حیدر پر متعدد بار تشدد  اور بے وفائی کے الزامات عائد کیے گئے۔ فاطمہ سہیل نے پولیس کو دی گئی درخواست کی کاپی بھی شیئر کی۔

 

دوسری جانب محسن عباس حیدر نے فاطمہ سہیل کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب پریس کانفرنس  میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں