شہنشاہ مکالمات راج کمار کے مداح آج ان کی 92ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی (پبلک نیوز) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جسے 'راجکمار' کا نام دیا گیا۔ شہنشاہ مکالمات، کل بھوشن پنڈت کو فلمی دنیا راج کمار کے نام سے جانتی ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8اکتوبر 1926کو پیدا ہونے والے کل بھوشن پنڈت ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر ملازمت کرتے رہے۔ فلمساز بلدیو دوبے نے انہیں پہلی بار اپنی فلم شاہی بازار میں اداکاری کا موقع دیا اور پھر ایسے جوہر دکھائے کہ کبھی پلٹ کر نہ دیکھا۔

انڈسٹری میں گزارے گئے اپنی عمر کے ایک طویل حصہ میں راج کمار نے 220کے قریب فلموں میں کام کیا۔ بھارتی سینما کے لیے راج کمار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 4بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پدم بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ راج کمار 3جولائی 1996کو گلے کے کینسر کے باعث چل بسے۔

 

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں