پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب کیلئے کھلاڑیوں سمیت فنکاروں نے بھی کمر کس لی

پبلک نیوز: شائقین کرکٹ دلوں کو تھام لیں۔ پاکستان سپر لیگ 4کا وقت آن پہنچا۔ مے گا کرکٹ ایونٹ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کےلیے فنکاروں نے بھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

پی ایس ایل 4 افتتاحی تقریب کی کہکشاں سجانے کے لیےکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی کمر کس لی۔ شائقین دلچسپ مقابلوں کے لیے بے قرار ہیں جبکہ فنکاربھی اپنے جوہر دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں فنکاروں نے افتتاحی تقریب میں رنگ جمانے کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اداکار فواد خان نے جنون گروپ کو افتتاحی تقریب کے لیے خوش آمدید کہا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ گلوکار سلمان احمد نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کو اعزاز کی بات قرار دیاہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں فواد خان، جنون گروپ، پیٹ بیل اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں