اداکار، ماڈل، فلمسٹار، گلوکاری کے میدان میں کیسے آئے؟

لاہور (پبلک نیوز) ایسے پاکستانی اداکاروں جنہوں نے کیرئیر کا آغاز تو بطور اداکار، ماڈل اور فلمسٹار کیا لیکن بعد میں گلوکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اداکارہ ڈرامہ سے  کیا لیکن بعد میں گلوکاری میں بھی اپنے آپ کو منوایا اور کوک سٹوڈیو سیزن 9 میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ میشا شفیع نے 2006 میں اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ محبت خواب کی صرت سے کیا اور بعد میں عارف لویار کے ساتھ جگنی گا کر خوب شہرت سمیٹی۔ صنم سعید نے 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور کوک سٹوڈیو میں پلے بیک سنگر کے فرائض سرانجام دئیے اور گلوکاری کو اپنا لیا۔ عروہ نے انڈسٹری میں انٹری بطور وی جے اور اداکارہ کیا اور 2016 میں اپنا سولو لاؤنچ کیا۔

آغا علی نے 2008 میں اداکاری سے آغاز کیا اور 2011 میں اپنے ڈرامہ کے لیے او ایس ٹی گایا۔ محسن عباس نے بھی کیرئیر کا آغاز اداکاری اور ممکری سے کیا اور پھر کوک سٹوڈیو سیزن 9 میں اڈی جا سے شہرت سمیٹی۔ ہر دلعزیز اداکارہ  بشرہ انصاری نے بھی اپنے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گائے جبکہ اداکارہ و رقاصہ میگھا نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا لیکن ہال ہی میں انہوں نے اپنے 2 گانے ریکارڈ کروائے ہیں اور جلد ہی اپنا البم ریلیز کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری انہی باکمال فنکاروں کی بدولت دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں