'میں نے نکاح نہیں کیا' سیشن کورٹ میں ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت

 

لاہور (پبلک نیوز) سیشن کورٹ میں ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے 14 اکتوبر کو فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

 

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان میرا شوہر نہیں ہے، وہ جھوٹا شخص ہے۔ عتیق الرحمان نے عدالت کو جھوٹوں کے ذریعے گمراہ کیا۔ میں نے نکاح نہیں کیا۔

 

اداکارہ میرا کا یہ مؤقف بھی سامنے آیا جبکہ انھوں نے عدات سے استدعا بھی کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں