سوات تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

سوات(عبداللہ شیرین) سوات تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے تعلیمی نصاب اور امتحان کے نظام میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ نصاب کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

سوات بورڈ انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی پر مبنی اصلاحاتی پروگرام حکومت کو پیش کر دیا۔ تعلیمی نظام میں خامیاں، نقل کا بڑھتا رجحان اور پرانے تعلیمی نصاب کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چیئرمین سوات بورڈ نے رٹہ کلچر اور فرسودہ امتحانی نظام سمیت دوہزارچھ کے پرانے تعلیمی نصاب کی تبدیلی پر زورد یا۔

 

طلباء کو داخلہ، تصدیق اور ری کاؤنٹنگ میں قطاروں کی مشکل سے چھٹکارا دینے کے لئے آن لائن نظام متعارف کرانے کا پروگرام بھی پیش کر دیا۔ تقریب میں ایم این اے سلیم الرحمٰن، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم اور ایم پی اے عزیز اللہ گران نے شرکت کی۔ تعلیمی نصاب پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ نصاب کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں