مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا وفاقی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

کراچی(منیر ساقی) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اب انہیں اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔ تحریک انصاف کے اٹھارہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی جا رہی ہیں۔

 

مشیر اطلاعات سندھ نے وفاقی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتساب یکطرفہ ہو تو احتساب نہیں رہتا، سیاسی انتقام بن جاتا ہے۔ اب تحریک انصاف کو اپنا انتخابی نشان " یو ٹرن" رکھ لینا چاہیئے۔

 

مشیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اب انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ منی لانڈرنگ کے شوشہ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے وزراء سے استعفے طلب کیئے جاتے تھے، مگر اب تحریک انصاف کے اٹھارہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی جا رہی ہیں۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں