غریبوں پر ٹیکسوں، مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے: مشیر خزانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے پسماندہ اور انضمام شدہ قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ غریب دشمن نہیں، معیشت دوست ہو گا۔

 

وفاقی بجٹ 20-2019 گیارہ جون کو پیش کیا جا رہا ہے، بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے، وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے پسماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور کمزور طبقات کی معاونت پر بھرپورتوجہ دی جا رہی ہے اور انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہو گا بلکہ معیشت دوست ہو گا، ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے اور بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں