آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیلی اشیاء کی در آمدات پر پابندی

ڈبلن (پبلک نیوز) فلسطین میں قابض اسرائیلی حکومت کو جھٹکا۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی اشیاء کی درآمدات پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض سیہونی حکومت کو زبردست دھچکہ لگ گیا۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی درآمدات پر مکمل پابندی لگانے کا بل منظور کر لیا۔ آئرش سینیٹ نے یہ اقدام فلسطین میں اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے اٹھایا۔

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اس بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی کارخانوں میں تیار مصنوعات کیخلاف موثر اقدام اٹھایا جائے گا اور اسرائیل پر دبائو ڈالا جائے گا۔

اسرائیل کی جانب سے دبائو قبول نہ کرنے پر آئرلینڈ پارلیمنٹ نے اسرائیلی اشیاء کی درآمدات پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں