سوات کی 8سالہ عائشہ نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

سوات (عبداللہ شیرین) پاکستان کی بیٹی پر قوم کو ناز، سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اپنی جیت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ عائشہ ایاز کا آبائی شہر سوات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹی عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو کے تین مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ آبائی شہر سوات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں