کراچی: تجاوزات آپریشن نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی

کراچی (تنویر منیر) شہر قائد میں تجاوزات کے ملبے نے ننھے پھول کو نگل لیا۔ افغان بچہ ٹوٹے چھت کا ٹکڑا گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ شہری تجاوزات کاملبہ نہ اٹھانے پر انتظامیہ پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تجاوزات کا خاتمہ ہوا یا نہ ہوا لیکن ایک معصوم زندگی کا چراغ اس سے ضرور گل ہو گیا۔ تجاوزات آپریشن کے بعد شہر بھر میں ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔ آپریشن کی باقیات مختلف حادثات کا سبب بننے لگیں۔

متعلقہ محکمہ کی کوتاہی معصوم بچے کی جان لے گئی۔ کورنگی میں کچرا چننے والا افغانی بچہ سریا نکالتے ہوئے چھت کا ٹکڑا گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جہاں سراہا وہیں ملبہ نہ اٹھانے پر برہم نظر آئے۔

تجاوزات کے خلاف کاروائی سے کسی کو انکار نہیں لیکن کارروائی کا مطلب صرف توڑنا نہیں بلکہ ملبہ کو جلد از جلد ٹھکانے لگانا بھی ہوتا ہے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں