وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر جون کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک افغان تعلقات میں اہم موڑ پر لے آیا ہے۔  وزیر اعظم نے افغان صدر اشرف غنی کو رواں ماہ دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔

افغان صدر نے وزیر اعظم عمران  خان کی دعوت قبول کر لی۔ اشرف غنی جون کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران مختلف ملاقاتیں ہوں گی جن میں سکیورٹی حالات، طالبان کے معاملات، افغان مہاجرین سمیت ٹریڈ اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں