وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کا دوستی کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق، ملاقات اعلامیہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اشرف غنی کا ملاقات میں دوستی کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق، دونوں رہنماوں کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عوام کی بہتری کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق۔ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری۔

 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے  مثبت اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا افغان امن عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

ون آن ون اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی پُرامن ہمسائیگی کے ویژن پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ معیاری تعلقات کا خواہاں ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان میں دہائیوں سے جاری تنازعے کا حل صرف پرامن مذاکرات میں ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے افغان مذاکراتی عمل کا ساتھ دیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں