افغان صدر کا مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(پبلک نیوز) افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت۔ دونوں رہنماؤں کا تمام مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول بنانے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔

 

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دیے دی۔ افغان صدر نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

 

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کا تمام مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول بنانے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان مثبت کردار جاری رکھے گا، افغان مسئلے کا حل فریقین کے درمیان مصالحت اور مذاکرات ہیں۔ پاکستان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہے، کردار جاری رکھیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں