پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو ضرور قبول کریں گے، ترجمان افغان طالبان

 

پبلک نیوز: دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو اسے ضرور قبول کریں گے اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ بیرونی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وہ تمام افغان فریقین کے ساتھ ساتھ افغان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا بی بی سی سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو ضرور قبول کریں گے۔ بیرونی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وہ تمام افغان فریقین کے ساتھ ساتھ افغان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان واپس جائیں گے تو طالبان سے ملیں گے تاکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں۔

 

ذرائع کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے آئندہ چند روز میں طالبان اور امریکی نمائندگان کے درمیان دوبارہ بات چیت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں