افغانستان کی بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست

 

پبلک نیوز: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے بڑی شکست دے دی ہے۔ راشد خان کی شاندار کارکردگی نے افغانستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فتح کے بعد راشد خان کم عمر ترین فاتح کپتان بھی بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔ چٹو گرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز افغانستان کے نو منتخب کپتان راشد خان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 

بنگلہ دیش نے میچ کے آخری روز 136 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو راشد خان نے اپنی باولنگ کا جادو چلاتے ہوئے افغان ٹیم کو 173 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ راشد خان نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں