15 برس بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی پاکستان واپسی

لاہور (کرار ہمایوں) شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر15  سال بعد ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔

 

شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر15 سال بعد ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 31 جنوری، یکم اور 3 فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی ٹیموں کی واپسی کے لیے  مدد کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ فورتھ راؤنڈ کی تیاری کے لیے سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

 

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیمز 26 جنوری کو دبئی پہنچے گی اور پھر 30 جنوری کو کراچی آئے گی، جبکہ تین ون ڈے 7 ، 9 اور 11 فروری کو دبئی میں میچز شیڈول ہیں۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں