امریکہ کو عالمی تجارت کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے: فرانس

پبلک نیوز: ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ایک کے بعد ایک ملک میدان میں آرہے ہیں۔ چین اور ترکی کے بعد فرانس نے بھی امریکی پابندیوں پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا کو عالمی تجارت کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی برادری کھل کر بولنے لگی۔ امریکا کی ایران کو تنہا کرنے کی کوشش میں امریکا تنہائی کی طرف جانے لگا۔ چین اور ترکی کے بعد فرانس نے امریکی پابندیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دنیا کا تجارتی تھانےدار نہیں بننے دیں گے۔

فرانسیسی وزیر خزانہ برونولو میر نے کہا کہ یورو کے کردار کو مضبوط کرنا اور ایک اقتصادی چینل قائم کرنا ہے۔ یہ یورپی یونین کی اقتصادی سیادت کو یقینی بنانے کا حصہ ہے۔

وزیرخزانہ نے عندیہ دیا کہ اُن کا ملک ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے امریکا کو چیلنج کرنے میں یورپ کی قیادت کرے گا۔ اس سے قبل یورپی یونین یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ لین دین کرنے والے یورپی ممالک اور کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک تجارتی میکانزم قائم کیا جائے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں