مقبوضہ کشمیر میں بھارتی،غزہ پٹی پر صیہونی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری


سری نگر/ غزہ (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور غزہ پٹی پر صیہونی اسرائیلی فورسز کی جارحیت، شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ غزہ میں 15 سالہ لڑکا فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا۔

 

مقبوضہ کشمیر اور غزہ پٹی بے گناہوں کے خون میں رنگ گئی، شوپیاں میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں فائرنگ کر کے دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ دوسری جانب عزہ میں صیہونی اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا شہید ہوا۔

 

عزہ میں صیہونی اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اس وقت کی جب ہزاروں فلسطینی غزہ پٹی سے متصل سرحدی باڑ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں