وزیراعظم کا دورہ یو اے ای، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ ابوظہبی مکمل کر کے واپس پہنچ گئے، پاکستان اور یو اے ای قیادت نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اماراتی نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو اردو زبان میں خوش آمدید کہا۔


وزیراعظم عمران خان کااہم دورہ متحدہ عرب امارات۔ وزیراعظم اوراماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کی ملاقات ہوئی۔ اہم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ توانائی، زراعت اور انفرسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے جاری عسکری تعاون پر اظہار اطمینان کیا، دفاعی پیداواراورفوجی مشقیں بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شیخ محمدبن زیدالنہیان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے یو اے ہی کے پہلے ولی عہد شیخ زید بن سلطان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا شیخ زید بن سلطان نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بہتر تعلقات کی بنیاد رکھی۔

پاکستان کو یو اے اےای سے 3 سے 6ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کا بھی امکان ہے۔ یہ بیل آؤٹ پیکج 5 مختلف طریقوں سے پاکستان کو دیا جائے گا۔ اس اہم دورے پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا یواےای پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدارتی محل آمد پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کو خوش آمدید کہا اور اردو میں ٹویٹ بھی کیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں