امریکا، افغان طالبان کے درمیان 17سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا معاہدہ

دوحہ(پبلک نیوز) 17سال سے جاری افغان جنگ کےخاتمے میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جنگ کے خاتمے پر معاہدہ ہو گیا۔ 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی فوجی نکل جائیں گے۔

 

17برس سے جاری افغان جنگ اب بہت جلد ختم ہو گی۔ قطرمیں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے کےتحت18 ماہ میں غیرملکی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی۔ افغان جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے آئندہ چند روز میں شیڈول طےکیا جائےگا۔ جنگ بندی کے بعد طالبان افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں گے۔

 

مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی اور تبادلے، افغان رہنماؤں پر پابندیاں اور جنگ بندی کے بعد عبوری حکومت کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کو اعتماد میں لیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں