بالی ووڈ کے 'بگ بی' 76برس کے ہو گئے

ممبئی (پبلک نیوز) بالی ووڈ کے'بگ بی' 76برس کے ہو گئے۔ ہندی سنیما کے شہنشاہ نے 48سالہ فلمی کیرئیر میں جو کردار نبھایا خوب بھایا۔ مداح امیتابھ بچن کی جانداراداکاری کے آج بھی گرویدہ ہیں۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اتر پردیش کے شہر آلہٰ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہوئے۔ بگ بی امیتابھ بچن نے آنند، ابھیمان، چپکے چپکے جیسی کامیاب فلموں سے بھارت بھر میں شہرت سمیٹی۔ پھر اس کے بعد فلم شعلے آئی جس نے بالی ووڈ میں گویا آگ ہی لگا ڈالی۔

امیتابھ کی فلم زنجیر نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ ستر کی دہائی میں امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی نے خوب رنگ جمایا۔ مشہور زمانہ ڈائیلاگ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے امتابھ بچن کی پہچان بنا۔

نمک حرام، دیوار، کالیا، کبھی کبھی، قسمیں وعدے، مسٹر نٹور لال، کالا پتھر، رام بلرام، لاوارث، شکتی، قلی، خدا گواہ اور پیکو نے بالی ووڈ میں تاریخ رقم کی۔ بگ بی لیجنڈ اداکار اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں