احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 12برس بیت گئے

لاہور (پبلک نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ یافتہ، اردو ادب کے نامور شاعر و ادیب ، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، کالم نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

اردو ادب کی ہمہ جہت شخصیت اور زندگی کی تلخیوں کو لفظوں کا پیرہن دینے والے احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو پنجاب کے علاقہ خوشاب میں پیدا ہوئے۔ اصل نام احمد شاہ جبکہ تخلص ندیم تھا۔ 1923 میں والد کے انتقال کے بعد کیمبل پور چلے گئے۔ جہاں مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول میسر آیا۔

احمد ندیم قاسمی کتاب کا مطالعہ کر رہے ہیں

احمد ندیم قاسمی نے 90 سال کی عمر پائی اور مسلسل قلم کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے 50 سے زائد کتابیں یادگار چھوڑیں۔ ان کے 17افسانوی اور 6شعری مجموعے شائع ہوئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا۔

احمد ندیم قاسمی اپنے روایتی لباس میں ملبوس ہیں

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں