سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر عمران خان نے عوام کو دھوکہ دیا: احسن اقبال

اسلام آباد (پبلک نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا برسرِ اقتدار آنا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہے۔ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابیوں کو ناکامیاں بنا کر پیش کیا گیا۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 6 مہینے بعد حکومت پرانے پاکستان کی اسکیموں کی نقل کر کے کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا نے حکومت کی اس چوری کو پکڑا ہے۔ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ وزیر اعظم نے گزشتہ حکومت کے پراجیکٹس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔

 

پی ٹی آئی کی حکومت کا برسرِ اقتدار آنا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہے۔ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابیوں کو ناکامیاں بنا کر پیش کیا گیا۔ مسلم لیگ کی حکومت نے 12 ہزار میگاواٹ کے منصوبہ لگائے، دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔

 

 

مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کو دھندلایا گیا۔ کوئی ملک اپنی معاشی گروتھ کے ساتھ مزاق نہیں کرتا۔ ورلڈ اکنامک فورم میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک اسٹار پرفارمر قرار دیا۔ کیا ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے پاکستان کی معیشت، قرضے چھپے ہوئے تھے؟ عالمی ادارے پاکستان کے ٹیک آف کے لیے پرامید تھے۔ آج اس ٹیک آف کو نااہل، بدنیت حکومت نے کریش کردیا ہے۔

 

جو ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن نے شروع کیے تھے وہ بند پڑے ہیں۔ سی ہیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔ امید کرتے ہیں سی پیک کے مغربی روٹ کا وہ حشر نہیں ہوگا جو پشاور میٹرو کا ہوا۔ ملتان، لاہور موٹروے کا منصوبہ جو تیار ہے اس کا افتتاح بھی نہیں کر پا رہے۔ ایسٹرن بائی پاس منصوبہ لاہور تیار پڑا ہے، اس کو شروع نہیں کیا جا سکا۔ کرتار پور اور نانکانہ صاحب کو جوڑنے والی ہائی وے کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ یونیورسٹی کے منصوبوں کو بھی سست کر دیا گیا ہے۔

 

پوری قوم گیس کے بلوں کے جھٹکے سہہ رہی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ گیس کے بلوں میں 80 فیصد سے کے کر ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ملا ہے۔ نیا پاکستان یہ ہے کہ لوگوں کو گیزر بند کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ آج یہ چولہوں پر پتیلوں میں پانی گرم کرنے کے منصوبے بتا رہے ہیں۔ حکومت کو کہتا ہوں کہ اگر آپ سچے ہیں تو اپوزیشن بہاولپور صوبے بنانے میں غیر مشروط مدد کیلئے تیار ہے۔ کسی طرف تو آگے بڑھیں، کوئی کام تو اپنا کریں۔ صرف نقل کے ساتھ حکومتیں نہیں چل سکتیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں