حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو اجلاس میں شرکت کے لیے آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کے خلاف کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ وزیراعظم اسمبلی میں چہرہ دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ جمہوریت کو شہنشاہیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ملکی سالمیت پر اپوزیشن حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں سمجھتے۔ جمہوریت  میں حکومت اور اپوزیشن نظام کے 2 پہیے ہیں۔ ن لیگی امیدواروں کو الیکشن میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں