نوازشریف کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے: احسن اقبال

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی بنایا گیا۔ نوازشریف کو گرمیوں میں گرمی اور سردیوں میں سردی میں رکھا گیا۔ نوازشریف کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسا سلوک نہیں ہوتا۔

سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قاتل نہیں، ان کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ ان کو نامناسب حالات میں رکھا گیا۔ ان کو گرمیوں میں گرمی اور سردیوں میں سردی میں رکھا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف قاتل نہیں ان کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے نفرت کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ سب چیزیں سیاسی لی جا رہی ہیں۔ کلثوم نواز کی بیماری کو بھی سیاسی بنایا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں