100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے: احسن اقبال

سکھر (پبلک نیوز) رہنما مسلم لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 100 دن میں پاکستان کو پیچھے دھکیلا گیا، غلط اقتصادی پالیسیوں نے 2 ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھا دیا۔ روپے کو فٹبال کی طرح لڑھکایا گیا۔

 

مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 100 دنوں میں پاکستان کے ساتھ مزاق ہوا، ایسا لگا کہ کامیڈی تھیٹر حکمرانی کر رہا ہے۔ 100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے۔ 100 دن میں پاکستان کو پیچھے دھکیلا گیا، غلط اقتصادی پالیسیوں نے 2 ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھا دیا۔ روپے کو فٹبال کی طرح لڑھکایا گیا۔

 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سلیکٹ وزیراعظم قرض کے بجائے خود کشی کا کہتے تھے۔ ہم نے مردہ معیشت کو اٹھا اور 5.8 پر چھوڑ کر گئے، کیا آپ اسے کریش کرکے 4 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں۔ کوئی جواب نہیں دے رہا کہ گروتھ ٹارگٹ کیا ہے۔ نئے پاکستان میں پہلے سال معیشت کی گروتھ کی شرح کیا ہوگی، بتانے سے قاصر ہے۔

 

رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ معیشت گروتھ نہیں کریگی تو پھر غربت اور مہنگائی آئیگی۔  وزیر اعظم کا یہ کہنا فوج پی ٹی آئی کے منشور کے پیچھے کھڑی ہے یہ بیان مسلح افواج کی توہین ہے۔ فوج آئین کے پیچھے کھڑی ہے، کسی حکمران نے فوج کو اپنی پارٹی منشور کے پیچھے کھڑے ہونے کی بات نہیں کی۔ پاک فوج کے ترجمان کو نوٹس لینا چاہیے، فوج و عدلیہ آئین کے ساتھ ہے، حکومتی نالائقی کے پیچھے نہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں