ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائیں، پرویز مشرف کی جیلیں کاٹ چکے

 

لاہور (پبلک نیوز) رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کارخانے اور صنعتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ پہلے سال میں ہی 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے۔ تحریک انصاف حکومت کا ہوم ورک تھا، نہ ٹیم اور نہ ہی پلان۔

 

صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو اناڑی حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ 10 مہینے کے اندر حکومت کی ٹیم غائب ہوگئی۔ پاکستان کے کارخانے اور صنعتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ پہلے سال میں ہی 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے۔ تحریک انصاف حکومت کا نہ کوئی ہوم ورک تھا، نہ ٹیم اور نہ ہی پلان۔ بیرونی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائیں، پرویز مشرف کی جیلیں کاٹ چکے۔ وزیراعظم نفرت پھیلا کر ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔

 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 3 گھنٹے نوازشریف پر بات ہوتی ہے۔ پنجاب میں 10 ماہ میں 9 سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تبدیل ہوچکے۔ جنوبی پنجاب صوبے پر اپوزیشن غیرمشروط حکومت کا ساتھ دے گی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے پر بل پیش کیا جائے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو صرف نوازشریف فوبیا ہے۔ یہ لوگ نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔ مجھے بھی کہا گیا، شاہد خاقان کے بعد آپ کو عقل آجانی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی سستی ترین ایل این جی لے کر آئے۔ ریلوے کو ٹھیک کرنا سعد رفیق کا جرم بن گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں