10 ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی۔ دس ماہ میں ڈیویلیشن سے 3 کھرب سے زائد قرضوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی ‎‎بجٹ۔کے بعد مہنگائی کی سونامی آئے گی، عذاب ابھی تو شروع ہوا ہے۔ عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خود مختاری کو سرانڈر کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی۔ دس ماہ میں ڈیویلینشن سے 3کھرب سے زائد قرضوں کا جھ ڈالا جا چکا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کی گردن پر ڈیلیویشن نے 16000روپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے، پچھلے 10 ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے۔ پاکستان کی معیشت کی مالیت 315ارب ڈالر سے گھٹ کر 260 ارب ڈالر رہ گئی ہے، ایک کروڑ سے زائد لوگ دس ماہ میں بیروزگار ہو چکے ہیں۔ نااہل، باتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں