ایڈز کے عالمی دن پر آگاہی واک، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر حکام کی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) ایڈز جیسے موذی مرض سے پاکستان کو پاک بنانے کا مشن، لاہور میں ایڈز کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر حکام نے شرکت کی۔

ایڈز جیسے مہلک مرض سے چھٹکارا پانے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمن راشد، ڈی جی ہیلتھ اور ایچ آئی وی کنڑول پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایڈز لاعلاج نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے تحت بالک مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ عالمی دن کے موقعہ پر اس موذی مرض سے بچاو کا عزم کرنا ہے۔

ڈی ہیلتھ ڈکٹر منیر احمد کا کہنا تھا کہ اس ایڈز کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں۔ ایڈز بڑھنے کی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔

آگاہی واک کا مقصد لوگوں میں اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ تاکہ اس بڑھتے ہوئے موذی مرض سے پاکستان کو بچایا جا سکے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں