لاہور کی فضا آلودگی کے اعتبار سے بدترین قرار

لاہور (پبلک نیوز) لاہور کی فضا آلودگی کے اعتبار سے بدترین قرار، پاکستان کا دوسرا بڑا شہر 'لاہور' فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ شہری پریشان ہیش ٹیگ لاہور سموگ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔

 

 

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر 'لاہور' فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی  کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا- 31 اکتوبرکی صبح امریکی قونصلیٹ میں نصب میٹر کے مطابق لاہور کی ایئر کوالٹی انڈیکس ریٹنگ 374 ریکارڈ کی گئی- ریٹنگ 300 سے تجاوز کرنے پر دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں ایمرجنسی لگا کر غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے منع کردیا جاتا ہے، لیکن حکومتی وزرا نے اس کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔

 

زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور آلودہ شہر کی درجہ بندی  میں سرفہرست نہیں، یہ نیوز ہی فیک ہے۔ سموگ کی اصل وجہ مولانا کے دھرنے  کے لیے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیاں ہیں-

 

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں سموگ کا سارا مدعہ بھارت پر ڈال دیا، ان کے مطابق دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد جو آگ لگائی جاتی ہے وہ بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں