دنیا بھر میں 25فیصد اموات کا سبب فضائی آلودگی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

پبلک نیوز: اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرہوش ربارپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں قبل ازوقت انسانی اموات میں سے ایک چوتھائی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہورہی ہے۔ 25 فیصد اموات کی وجہ انسانی بنائی ہوئی فضائی آلودگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرتشویشناک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قبل از وقت انسانی اموات میں سے ایک چوتھائی ہلاکتوں کی وجہ ماحولیاتی تباہی کا عمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ان پچیس فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات ہیں۔

فضائی آلودگی کے باعث قبل از وقت ہونے والی اموات میں سے 40 سے 80 فیصد کی وجہ ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور دل سے متعلق دیگر بیماریاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں، صنعت اور زراعت کے شعبوں سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیس لوگوں کی زندگی میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وجہ سے انسان کے عمر میں اوسطاﹰ 2.2 برس کی کمی واقع ہورہی ہے۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں