بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلوں گا،اعصام الحق

لاہور (پبلک نیوز) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف دنیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ پاکستان کے ٹاپ سیٹیڈ اعصام الحق نے بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ہونیوالی ٹائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاک بھارت ایشین اوشینا گروپ میں پاکستان کو میزبانی سے محروم کرتے ہوئے نیوٹرل وینیو پر میچز شیڈول کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ اعصام الحق نے موقف اختیار کیا کہ اگر سری لنکا اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارتی ٹینس کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنے میں بہانے بازی سے کام نہیں لینا چاہئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں