موجودہ حالات کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے: اعتزاز احسن

لاہور (پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی ناقص پالیسوں کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم اپنے ہی کاموں سے ملے گا۔ حکومت اپنی دشمن خود ہے۔

 

رہنماء پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الزام سے چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہوئے۔ قانونی حثیت یہ ہے کہ جب تک چیرمین نیب کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہوگا تو فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ خاتون نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی۔

 

اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے کہ موجودہ حالات کی ذمہ دار وہ بھی ہے۔ انہیں اندازہ ہے کہ یہ حالات ان سے سنبھالے نہیں جائیں گے۔ ن لیگ نہیں چاہے گی کہ حکومت گرے۔ ن لیگ کا ماضی دیکھیں میاں نواز شریف نے پہلا این ار او مشرف کے ساتھ کیا اور باہر چلے گئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں جانتا ہوں جو الیکشن کے قریب بتاؤں گا تا کہ ان کی رسوائی ہو۔ آئی ایم ایف کا ریکارڈ مشکوک ہو چکا۔ آئی ایم ایف نے جہاں قدم رکھا وہاں معیشت اور اقتصادی پہلو سے عدم استحکام آیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں