منی لانڈرنگ کی روک تھام، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی حکام سے ملاقات

لندن (پبلک نیوز) پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز کر دیئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقاتیں۔ قیدیوں کی منتقلی، منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

پاکستان نے برطانیہ سے قیدیوں کی منتقلی اور منی لانڈرنگ  کی روک تھام  کی کوششیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے لندن میں سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات کی۔ قیدیوں کی منتقلی، منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرقانونی اثاثوں کی برآمدگی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور برطانیہ میں قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کی برطانوی حکومت کے دیگر نمائندوں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

 

 

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں