آمدن سے زائد اثاثے، سابق وزیر اکرام درانی نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا

راولپنڈی (ناصر ہاشمی) آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت بھی مانگ لی۔

 

آمدن سے زیادہ اثاثہ کیس میں پیشی تھی لیکن اسلام آباد میں مساجد کو پلاٹ کی الاٹمنٹ پر بھی تفتیش شروع ہوگئی۔ طلبی پر سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تو پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش کی۔ ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کیا۔

 

نیب کی تفتیشی ٹیم نے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تو سابق وفاقی وزیر نے مہلت طلب کرلی۔ نیب راولپنڈی سے باہر آئے تو بولے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔ نیب ٹیم نے کہا ہے کہ جواب اور ثبوتوں کے ذریعے مطمئن کریں تو کیس ختم ہو جائیگا۔ سابق وفاقی وزیر نے نیب کو تحریری جواب جمع کرانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں