نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) نوازشریف کی قسمت میں جیل یا گھر؟ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، ایک اور تاریخی فیصلے کی گھڑی آگئی۔ احتساب عدالت کا عملہ آج چھٹی کے روز بھی کام پر ہے۔ جج ارشد ملک آج فیصلہ تحریر کر رہے ہیں۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ کل سنائیں گے۔ جج ارشد ملک کی جانب سے عدالتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر رکھی ہیں۔ جج ارشد ملک اپنے سٹاف کے ہمراہ آج اتوار دن چھٹی کے روزبھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ہفتے کو چھٹی کے باوجود جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔

 

مسلم لیگ ن نے کل فیصلہ کے حوالے سے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ پارٹی کی تیار کر دہ حکمت عملی کے تحت نوازشریف احتساب عدالت میں ہی فیصلہ سنیں گے اور ن لیگ کے سینئر رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ پارٹی قیادت نے ن لیگ کے رہنماؤں کو آج اسلام آباد پہنچنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں کو کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آج چھٹی کے روز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ تحریرکر کیا جا رہا ہے۔ قبل از وقت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت کرتے ہوئے 19 دسمبر کو دونوں ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں