ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکویلائزر2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس (پبلک نیوز) تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکویلائزر2 کا  سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایت کار انٹوئن فوکی کی یہ فلم 2014 کی بلاک بسٹر مووی دی ایکویلائزر کا سیکوئل ہے ۔

فلم بینوں کے لیے خوشخبری ہے کہ طویل انتظار کے بعد ہالی وڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم کا سنسی خیر کا  سنسنی خیزٹریلر  بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈو کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کو تہس نہس کرنے کے لیے قانون ہاتھ میں لے بیٹھتا ہے۔

فلم میں ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کرنے کا قرعہ ڈینزل واشنگٹن کے نام نکلا ہے۔ فلم کو گزشتہ برس 29 ستمبر کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر رواں برس 3 اگست 2018 کو اس کی ریلیز کا فیصلہ کیا گیا۔ مگر بعد میں اس میں بھی تبدیلی کر دی گئی اور 20 جولائی 2018 کو اسےسینما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں