باکس آفس پر ایونجرز اینڈگیم، جون وِک کے بعد الہٰ دین کا راج

پبلک نیوز: الٰہ دین نے جاسمین کے ساتھ ساتھ شائقین کا بھی دل جیت لیا۔ ایڈونچر فلم 'الٰہ دین' نے ریلیز کے ابتدائی تین روز میں 13 ارب روپے کا شاندار بزنس کیا۔

 

نارتھ امریکن باکس آفس پر ایڈونچر فلم 'الٰہ دین' کا راج ابھی تک برقرار ہے۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین روز میں 13 ارب روپے کی کمائی کر لی۔

 

سپر اسیسین 'جون وِک' کا سحر بھی شائقین پر برقرار ہے۔ ایکشن فلم 'جون وِک چیپٹر 3: پیرابیلم ' دوسرے ہفتے میں 3 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کما کر دوسرے نمبر پر آ گئی۔

 

 فلم 'ایونجرز اینڈگیم' اس ہفتے تیسری پوزیشن پر ہے، جس نے  2 ارب 55 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں