علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

 

پبلک نیوز: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کرکٹ کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تین بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے اسٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرعلیم ڈار نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔

 

51 سالہ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں۔ ان کے ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کو برابر کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

 

واضح رہے کہ علیم ڈار 206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں