کشمیری عوام کو اپنی تمام تر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلاتے ہیں: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام جس جرات سے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، وہ مثالی ہے۔

 

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام بھر پورانداز سے یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا جا ئےگا۔ کشمیری عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارت کی جانب سے بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظالمانہ تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمریوں کو اُن کے حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے۔ آفس آف ہیومین رائٹس کے ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اپنی رپورٹ میں بڑے موثر انداز سے بے نقاب کیا ہے۔  برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام جس جرات سے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، وہ مثالی ہے۔   یوم یکجہتی کشمیر کے اس موقع پر ہم اپنے کشمیری عوام کو اپنی تمام تر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

 

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں