اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرے: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(پبلک نیوز) کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت دلانے میں پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہے، وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو غیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب میں شہریوں کا عزم، اسلام آباد میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین نے کہا کہ پاکستانی عوام سیاسیی اور سفارتی سطح پر کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اب وعدوں کا نہیں عمل درآمد کا وقت ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔

تقریب میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم برداشت نہیں کیے جائیں گے، کشمیری عوام کا ان کی اس عظیم قربانی اور صبر کا پھل جلد ملے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب میں سکول کے بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہریوں نے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی، جبکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی، تقریب میں یاد گار شہداء کشمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں