چینی کمپنی علی بابا کی پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت

پبلک نیوز: شنگھائی شاپنگ فیسٹیول میں ٹیلر سوئفٹ کی شاندار پرفارمنس، ہر کوئی جھوم اٹھا، چینی کمپنی علی بابا نے فیسٹیول کے پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت کی۔

 

چینی کمپنی علی بابا نے سنگلز ڈے کے موقع پر سنگل آور میں ریکارڈ کمائی کر ڈالی، دنیا کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ ایونٹ کے پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی جبکہ پہلے ایک منٹ میں سیلز ایک ارب ڈالر تک جا پہنچی تھیں۔ ایونٹ کا آغاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس سے کیا گیا۔

 

سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔ یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے اسے دنیا میں سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں