جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی

لاہور (کرارہمایوں) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہو گیا۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ٹیم خرید لی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایونٹ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی برقرار رہنے پر خوش ہوں۔

 

پی ایس ایل سیزن فور کے لیے چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا۔ جہانگیر ترین کے بیٹےعلی ترین نے پی سی بی کی توقعات سے زائد بولی لگا کر مالکانہ حقوق حاصل کر لیئے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 2 روز تک جاری رہنے والے بڈنگ پراسس میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے علی خان ترین کو اگلے 7 برس کے لیے مالکانہ حقوق فراہم کر دیئے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی برقرار رہنے سے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ٹیم کے نام کا فیصلہ پی سی بی لیگل ٹیم کے مشاورت سے ہوگا۔ چھٹی ٹیم کی بیڈنگ کے شرکاء نے پی سی بی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں موقع ملنے پر دوبارہ ٹیم خریدنے کی کوشش کا اظہار کیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں