اداکارہ میشاء شفیع، علی ظفر کیس، میشاء شفیع کے وکلاء بحث کیلئے طلب

لاہور( پبلک نیوز) سیشن کورٹ میں اداکارہ میشاء شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17اکتوبر تک میشاء شفیع کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں اداکارہ میشاء شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے میشاء شفیع کو جواب طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ عدالت نے 17اکتوبر تک میشاء شفیع کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔  میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں